ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ایس ایس ایل سی امتحانی مرکز میں لگی آگ ۔ اساتذہ کی حاضر دماغی سے ٹل گیا بڑا حادثہ

منگلورو : ایس ایس ایل سی امتحانی مرکز میں لگی آگ ۔ اساتذہ کی حاضر دماغی سے ٹل گیا بڑا حادثہ

Mon, 19 Jul 2021 20:17:32    S.O. News Service

منگلورو 19 / جولائی (ایس او نیوز) الال کے ایک پرائیویٹ اسکول میں واقع ایس ایس ایل سی امتحانی مرکز میں آج اچانک آگ لگنے والا واقعہ پیش آیا مگر وہاں پر موجود اساتذہ کی حاضر دماغی سے بہت بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ 

    بتایا جاتا ہے کہ اسکول کی لیباریٹری میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی ۔ اور تھوڑی دیر میں لیباریٹری سے متصل امتحان ہال کے طور مختص کیا گیا کمرہ پوری طرح دھویں سے بھر گیا ۔ اساتذہ نے فوری طور پر طلبہ کو دوسری عمارت میں منتقل کیا جس کی وجہ سے بچوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور انہوں نے امتحانی پرچہ حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ الال فائر سروس کے عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ 


Share: